انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے

انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے

اسلام آباد: صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 100 سے زائد جامعات انجینیئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں، جامعات میں تعلیم مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق دی جانی چاہیئے

یونیورسٹیوں میں انجینیئرنگ کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے انجینیئرز اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کا زیاں روک کر استعمال کے لیے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیوریج کا ساڑھے 4 سو ملین گیلن پانی سمندر میں پھینکا جاتا ہے۔
اس سے قبل ایک موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تحقیق سے سیکھنے کا عمل مکمل ہوتا ہے، فزکس کے علم میں انسان کے لیے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ توانائی اور صحت کے شعبے میں استعداد کار بڑٖھانے کی ضرورت ہے، توانائی کے حصول کے لیے متبادل ذرائع کا استعمال ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا آئینی وقانونی طور پر جائزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے