برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے متعلق شاہی محل نے رواں برس جون میں اعلان کیا تھا اور بعد ازاں گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو شاہی جوڑے کے دورے کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا تھا

شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ سمیت پہلی بار آج رات 9 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے بھی شاہی جوڑے کی آج پاکستان آمد کے حوالے سے ٹوئٹر پر تصدیق کی اور بتایا کہ لوگوں کا انتظار ختم ہوا، شاہی جوڑا اپنے پہلے تاریخی دورے پر آج پہنچ رہا ہے۔
شاہی جوڑا 5 دن تک پاکستان میں قیام کرے گا، جوڑا اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا۔
شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا پاکستانی دورہ ایک ہزار کلو میٹر پر مشتمل ہوگا اور اس دورے کے دوران جوڑا پاکستان کے مختلف علاقوں میں ثقافتی و چیئرٹی پروگرامات میں شرکت کرے گا۔
شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ 18 اکتوبر تک پاکستان میں رہیں گے اور ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے تمام انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔
شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا نے ماضی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ان کے علاوہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارن وال 2006 میں پاکستان آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے