سمندری طوفان ہیگی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتا

سمندری طوفان ہیگی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتا

ٹوکیو: سمندری طوفان ہیگی نے جاپان میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کئی شہروں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، بجلی، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں سمندری طوفان ہیگی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور متعدد لاپتا ہوگئے، متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، 10 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

حکام نے خطرات کے پیش نظر علاقوں میں احتیاطی ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شہریوں کی جانب سے اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرلی گئی تھیں جس کے سبب مارکیٹوں میں سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورت حال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک گھر کار پر آگرا جس میں موجود شخص ہلاک ہوگیا۔

میٹرولوجیکل ایجنسی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ طوفان 1985 میں جاپان میں آنے والے طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے تھے۔

سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے، امریکی گلوکارہ ریحانہ

یہ بھی پڑھیں

ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا

ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا

ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا۔ برطانوی شاہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے