عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

کراچی: عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا جب کہ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے

احتساب عدالت میں پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا
نیب نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کے فرنٹ مین سمیت دیگر ملزمان مفرور ہو چکے اور سفری ریکارڈ کے مطابق آغا سراج درانی کے اہل خانہ امریکا گئے،۔
نیب کے تفتیشی افسر نے 12 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق ملزمان میں محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو، غلام مرتضیٰ اور منور علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں دو مسافر خواتین نے عملے کی بدتمیزی کی شکایت کی ہے

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں دو مسافر خواتین نے عملے کی بدتمیزی کی شکایت کی ہے

کراچی:  پی آئی اے کے عملے نے بیمار معمر خاتون یاسمین عارف اور ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے