شہباز شریف کی قیام کردہ ’سستی روٹی اتھارٹی‘ کو غیر فعال کرنے اور اسکیم کا آڈٹ

شہباز شریف کی قیام کردہ ’سستی روٹی اتھارٹی‘ کو غیر فعال کرنے اور اسکیم کا آڈٹ

پنجاب : وزیر برائے اطلاعات اسلم اقبال نے بتایا کہ سستی روٹی اتھارٹی کا آڈٹ کرایا جائے گا اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

صوبے میں 2008 سے 2013 کے دوران سستی روٹی اسکیم کے تحت پنجاب کی طرف سے 5 لاکھ 4 ہزار 325 میٹرک ٹن گندم جاری ہوئی جس پر سبسڈی کی مد میں 13 ارب سے زائد رقم خرچ ہوئی۔
21 فروری کو پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے بھی سستی روٹی اسکیم کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیا تھا۔
سابق حکومت کے دور میں سستی روٹی اسکیم 2008 سے 2013 کے درمیان چلائی گئی تھی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 13 رکنی پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن تشکیل دیا ہے جس کے تحت صوبائی ٹیکس سے متعلق فارمولا تیار ہوگا اور اس کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گریڈ ایک سے 4 تک خالی نشستوں کے لیے تعیناتی پر عائد پابندی ہٹاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں سے اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

عدالت نے خواجہ برادران کی عائد جرم ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی

عدالت نے خواجہ برادران کی عائد جرم ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی

لاہور:احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے