بیگمات کو کتنے گھر، پلاٹس تحائف میں دیئے،مکمل تفصیل دی جائے

بیگمات کو کتنے گھر، پلاٹس تحائف میں دیئے،مکمل تفصیل دی جائے

لاہور:ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن پر7 سوالات اور غیر قانونی اثاثوں پرمختلف سوالات پوچھے جائیں گے، 2009- 10 میں نصرت شہباز کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آئی، نیب کا سوال ہے کہ 11 کروڑ22 لاکھ 91 ہزار روپے کی رقوم کیسے منتقل ہوئی،

نیب کا کہنا ہے کہ بیگمات کو کتنے گھر، پلاٹس تحائف میں دیئے،مکمل تفصیل دی جائے جبکہ چوہدری شوگر ملز میں غیرملکی شخصیت کی انویسمنٹ پر بھی پوچھا جائے گا۔
سوالنامے کے مطابق محکمہ خزانہ، قانون کی رائے کے برعکس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمری کیوں منظورکی، فعال پراجیکٹ یونٹ کے باوجود کمپنی کی ضرورت کیوں پیش آئی، صفائی کمپنی سے پہلے منافع، اس کے کم خرچ کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں اور غیر ملکی کمپنیز کو 320ملین ڈالر کا ٹھیکہ آؤٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا؟
ترجمان شریف فیملی عطاء اللہ تارڑ کے مطابق شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے سے نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے