کوئی غیر ملکی کمپنی بلوچستان میں ایک انچ بھی زمین نہیں خرید سکتی

کوئی غیر ملکی کمپنی بلوچستان میں ایک انچ بھی زمین نہیں خرید سکتی

کوئٹہ: ثنا بلوچ اور دیگر اراکین نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ منتخب اراکین کو اس بارے میں کوئی علم نہیں کہ حکومت اس سلسلے میں کیا اقدامات کررہی ہے

بلوچستان اسمبلی میں موسم خزاں کا پہلا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس کی سربراہی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کی۔
ظہور احمد بلیدی نے بتایا کہ وہ جلد ہی ریکوڈک کاپر اور گولڈ مائنز منصوبے کے کیس میں آنے والی تبدیلیوں، اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔
وزیر خزانہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معدنی ذخائر کے تحفظ کے لیے قانون سازی متعارف کروانے کا عمل جاری ہے اور حکومت صوبے کے وسائل سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے گی۔
حکومت پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے کہ کوئی غیر ملکی کمپنی بلوچستان میں ایک انچ بھی زمین نہیں خرید سکتی، اور بلوچستان کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ کے قیام کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت شفافیت یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے او ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز وقت پر ادا کیے جائیں گے کیوں کہ بروقت تمام منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے ریکوڈک کیس کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی کارکردگی اور سرکاری افسران کی تعیناتی و تبادلے کے حوالے سے پوچھا۔
وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا تھا کہ سرکاری افسران کا تقرر اور تبادلہ صرف ضرورت کے تحت کیا جاتا ہے تاکہ انتظامی امور روانی سے جاری رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جامع پالیسیز بنائی اور نافذ کی جارہی ہیں جو عوام کی بہتری کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد نتائج دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

کوئٹہ: این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ صبح 8 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے