جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

ہولی وڈ: یہ خیال تو پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ ’جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی اور اب فلم نے خیالات کو حقیقت میں بدل دیا

جوکر‘ نے ریلیز کے پہلے تین دن یعنی ابتدائی ہفتے میں ہی صرف امریکا بھر سے 9 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 14 ارب روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
جوکر‘ کی نمائش سے قبل ایف بی آئی سمیت امریکا کے دیگر سیکیورٹی اداروں نے انتباہ جاری کیا تھا اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر فائرنگ، قتل و غارت و تشدد کے واقعات ہو سکتے ہیں۔
امریکی سیکیورٹی اداروں نے یہ انتباہ اس لیے جاری کیا تھا کیوں کہ فلم کے مرکزی کردار ’جوکر‘ پر ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم کے دوران سینما گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کی ریلیز کے پہلے ہی دن امریکا میں ایک سینما گھر کے اندر فائرنگ سے کم سے کم ایک درجن افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
فلم ’ڈارک نائٹ ٹرائلوجی‘ کی آخری فلم تھی جو معروف سائنس فکشن فلم ’بیٹ مین‘ سیریز کے کرداروں پر بنی فلم تھی۔
اگرچہ اس فلم کے بعد بھی ’جوکر‘ کو دیگر فلموں میں دکھایا گیا اور وہ آنے والی فلموں میں بھی دکھائی دیں گے، تاہم ’جوکر‘ اس کردار کی پہلی مرکزی فلم ہے جس وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس کی ریلیز کے موقع پر امن و امان کے مسائل ہو سکتے ہیں، تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔
جوکر‘ ریلیز کے پہلےہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرے گی اور اندازے لگائے گئے تھے کہ فلم پہلے ہی ہفتے 9 کروڑ ڈالر کا بزنس کرے گی۔
فلم نے تجزیہ نگاروں کے اندازوں سے زائد کی کمائی کرتے ہوئے صرف امریکا بھر سے 9 کروڑ 35 لاکھ جب کہ دنیا بھر سے 14 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے۔
فلم نے ریلیز کے پہلے ہی تین دن میں امریکا اور دنیا بھر سے مجموعی طور پر 23 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی ہے جو پاکستانی 28 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔
جوکر‘ امریکا سے 9 کروڑ 35 ڈالر کمائی کے ساتھ اب تک کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جس نے ماہ اکتوبر نے اتنی ریکارڈ کمائی کی۔
فلم میں ’جوکر‘ کو ایک انتہائی چھپا ہوا مجرم دکھانے پر ہی یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس کردار کو چاہنے والے افراد اسی کردار کا روپ دھار کر فلم دیکھنے پہنچیں گے اور پھر کردار کی طرح بے قابو ہوکر امن و امان کا مسئلہ پیدا کردیں گے۔
’جوکر‘ کی ہدایات نوڈ فلپس نے دی ہیں جب کہ بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں ’جوکر‘ کا کردار جوا کوائین فیونکس نے ادا کیا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے