چینی نوجوان نے والد کی اربوں ڈالر کی دولت کو ٹھکرا دیا

چینی ارب پتی اور ڈالیان کمرشل گروپ کے مالک وانگ گیانلین کے اٹھائیس سالہ بیٹے نے باپ کی دولت میں سے معمولی سا حصہ لینے سے انکار کردیا، وانگ گیانلین کا ایک ہی بیٹا ہے۔

بیٹے کا کہنا ہے والد کی وفات کے بعد والد کی دولت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، وہ باپ کی طرح زندگی نہیں گذارنا چاہتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ وانگ گیانلین ڈالیان وانڈا نامی تجارتی گروپ کےچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کئی تجارتی کمپنیاں، شاپنگ مال، ہوٹل، ریستوران، تفریحی پارک اور اسپورٹس کلب ہیں جن کی کل مالیت 122 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

چینی ارب پتی وانگ گیانلین بیٹے کی باتوں سے سخت پریشان ہے جبکہ بیٹے کے اس اعلان کے بعد مایوس والد نے اپنی جائیداد صحیح ہاتھوں کو سونپنے کے لیے کسی وارث کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر تباہ

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر تباہ

نیویارک:  امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر تباہ ہوگیا جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے