کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا پہلا پرومو سامنے آگیا

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا پہلا پرومو سامنے آگیا

گزشتہ کئی سالوں سے کوک اسٹوڈیو شائقین کے لیے پاکستانی نغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بےحد داد موصول ہوتی آرہی ہے

پرومو میں موجود ہر گلوکار نے بتایا کہ موسیقی ان کے لیے کتنی اہم ہے اور وہ اس سیزن میں کیوں پرفارم کررہے ہیں۔
تاہم اس بار کے سیزن کا پرومو کافی مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
سیزن 12 میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، ابرارالحق، عائمہ بیگ، شجاع حیدر، علی سیٹھی، فرید آیاز، فریحہ پرویز‎، کاشف دن، نمرا رفیق، قرۃالعین بلوچ، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، عمیر جسوال، زیب بنگش، ذوئی ویکاجی جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کو وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔
اسٹرنگز 2014 میں کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنے اور سیزن 7 سے سیزن 10 تک اس شو کو سنبھالا، ان سے قبل روہیل حیات ہی اس شو کی پروڈکشن کررہے تھے، جنہون نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پروڈکشن زوہیب قاضی اور علی حمزہ نے کی تھی، تاہم اس سیزن کو ملا جلا ردعمل ملا، البتہ اب مداح روہیل حیات کی واپسی پر بےحد خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے