مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹ گئی

مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹ گئی

بلوچستان : زخمیوں سے متعلق بتایا گیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے

جنید مسافر کوچ’ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ کندملیر کے مقام پر بزی چوک کے قریب خطرناک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہوگئی اور حادثے کا باعث بنی۔
کوچ تیز رفتاری کے باعث گھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
رواں برس کے آغاز میں حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے دوران روڈ حادثے کا شکار ہوکر ایک شخص یا تو زندگی کی بازی ہار جاتا ہے یا پھر وہ شدید زخمی ہوکر معذور بن جاتا ہے۔
وزارت مواصلات کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں روڈ حادثے کے شکار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتے ہیں، جب کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین ممالک وہ ہیں جہاں حادثے کے شکار افراد 30 دن کے اندر انتقال کرجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے یہ لوگ جان بوجھ کر اسمگلنگ کو فروغ دے رہے ہیں

قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے یہ لوگ جان بوجھ کر اسمگلنگ کو فروغ دے رہے ہیں

کوئٹہ: بدرالدین کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کا ایوانِ صنعت و تجارت قانونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے