سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو سیکرٹری صحت مقرر

سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری صحت مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر ریاض میمن کو سیکرٹری تعلیم کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضل اللہ پیچوہو کو سیکرٹری صحت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت کو فی الحال محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری صحت فضل اللہ پیچوہو ایک لمبے عرصے سے محکمہ تعلیم میں سیکرٹری رہے ہیں اور تقریباً 8 سال کے عرصے کے بعد ان کا تبادلہ کسی اور محکمے میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

کراچی: عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، جب ان کے مزار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے