لاہور: ڈاکٹر عدنان خان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی
مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کھٹملوں اور مچھروں سے متاثرہ سیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، ان پر کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے۔