جنید خان کو عاشقی 2 کی آفر قبول نہ کرنے پر پچھتاوا

جنید خان کو عاشقی 2 کی آفر قبول نہ کرنے پر پچھتاوا

پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ’عاشقی 2‘ کی پیشکش قبول نا کرنے پر  پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

جنید خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2013 کی بالی وڈ فلم ’عاشقی 2‘ کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کو ’عاشقی 2‘ کے لیے پاکستان سے اداکار چاہیے تھا جس کے لیے انہوں نے ایک آن لائن مقابلہ کیا، انہیں فلم کے لیے ایسا اداکار چاہیے تھا جسے بھارت میں کوئی نہ جانتا ہو، ساتھ ہی اسے اداکاری اور گلوکاری دونوں آتی ہوں، اس لیے مجھے فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

جنید خان نے مزید بتایا کہ ’جب میں نے بعد میں فلم دیکھی تو افسوس ہوا کیونکہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا مہیش بھٹ کی پروڈکشن تھی ساتھ ہی فلم کے گانے بھی بے حد زبردست تھے‘۔

خیال رہے کہ جنید خان شوبز انڈسٹری میں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہے ہیں۔

جنید خان کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ جیو کی ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل ر ہی ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ’عاشقی 2‘ 2013 کی مقبول فلم تھی جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ڈیبیو دیا تھا۔

فردوس جمال کے بیانات سے تنگ بیٹے کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے