گورنر سندھ ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے رہائش گاہ منتقل ہو گئے ہیں ۔وہ ایک ماہ کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔واضح رہے کہ گورنر سعید الزماں صدیقی گزشتہ ماہ کی 11تاریخ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے دو روز بعد طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل ہوئے تھے اور وہ ایک ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔اس دوران وہ بطور گورنر سندھ کئی میٹنگز میں شریک نہ ہو سکے ۔دوروز قبل سندھ کی اپیکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ ،کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ سمیت بہت سی اہم شخصیات شامل تھیں ،یہ اجلاس گورنر سندھ کی زیر صدارت ہونا تھا تاہم سعید الزماں صدیقی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

کراچی: عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، جب ان کے مزار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے