’حرا میری دوسری بیوی ہے،‘ مانی

’حرا میری دوسری بیوی ہے،‘ مانی

کراچی: 

 اداکار اور کامیڈین مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور حرا ان کی دوسری بیوی ہیں۔

شائستہ لودھی کے ٹی وی شو ’گپ شپ ود شائستہ‘ کے مہمان بنے پاکستانی اداکار اور کامیڈین سلمان ثاقب شیخ جنہیں سب مانی کے نام سے جانتے ہیں۔ شائستہ نے مانی سے ان کے کرئیر سمیت مختلف سوالات پوچھے لیکن جب ان سے پہلی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی 12 سال پہلے ہوئی تھی اوران کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میری پہلی شادی ختم ہوچکی ہے اور اس وقت انٹرنیٹ کا اس طرح استعمال نہیں تھا ورنہ میری پہلی شادی کی خبر بھی ٹی وی کا حصہ بن جاتی اورسب کو معلوم ہوجاتا۔

اداکار نے کہا کہ جب حرا کو میری پہلی شادی اوربیٹے کے بارے میں علم ہوا تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ اس نے یہ تک کہا کہ  بیٹے کو بھی گھر لے آؤ، وہ بھی میرے بیٹے جیسا ہے تاہم اداکار یہ کہانی سناتے سناتے قہقہہ لگانے لگے اور اپنے مداحوں کو کہا کہ یہ جو میں نے کہا یہ محض ایک فرضی کہانی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔

اداکار احمد علی اکبر نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے