میوزیکل فلم ‘لا لا لینڈ’ گولڈن گلوب ایوارڈز کی دوڑ میں

ڈیمیئن شازیل کی فلم کو بہترین میوزیکل اور کامیڈی فلم کے لیے اور اس کے ستاروں کو بہترین اداکاروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

شازیل کو بہترین فلم ڈائریکٹر، جبکہ فلم کو اوریجنل سکرین پلے، سکور اور گانے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

‘مون لائٹ’ کی چھ نامزدگیاں ہوئی ہیں جن میں بہترین ڈرامہ فلم بھی شامل ہے۔

اس فلم میں برطانوی اداکارہ ناؤمی ہیرس کو منشیات کی عادی خاتون کے کردار پر بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

‘مانچیسٹر بائے سی’ کی پانچ نامزدگیاں ہوئی ہیں جن میں بہترین ڈرامہ فلم، ڈائریکٹر، اداکار اور معاون اداکارہ شامل ہیں۔

دی نائٹ مینیجر’ کو بھی سراہا گیا ہے اور وہ بہترین محدود اقساط پر مشتمل سیریز کے لیے ایوارڈ کی دوڑ میں ہے۔ اس کی اداکارہ اولیویا کولمین کو بہترین معاون اداکارہ اور ٹام ہڈلسٹن کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ برطانوی اداکار رز احمد بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

فلموں کے کیٹیگری میں ڈزنی کی ‘زوٹوپیا’ اور ‘موعانہ’ بہترین انیمیٹڈ فلم جبکہ ان کے ساتھ ‘کوبو اینڈ دی سٹرنگز’، ‘مائے لائف ایز اے زوچینی’ اور ‘سنگ’ کو نامزد کیا گیا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈ آٹھ جنوری کو لاس اینجلیز میں دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے