نائجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے60افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست اکوا ابوم کی چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران اچانک چھت گرنے سے کم ازکم 60افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

تقریب کے وقت رینرز بائبل چرچ کے اندر سینکڑوں لوگ موجود تھے جن میں اکوا ابوم ریاست کے گورنر اوڈوم امانوئل بھی شامل ہیں جو اس حادثے میں محفوظ رہے۔

گورنر امانوئل نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں ہر سال کئی عمارتیں گرنے کے واقعات میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار جاتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس کا کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کے لیے لازمی اقدامات پر زور

روس کا کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کے لیے لازمی اقدامات پر زور

روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے