تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی

پشاو: ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پر اسکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

ملزم کے قبضے سے تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونے والی چھ کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی، ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن پشاور میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرے گا۔
جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نوید جمال نے ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 کے انچارج لال گل اور اسکی ٹیم کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سائیڈ روڈ (سروس روڈ ) پرسابقہ فاٹا کے ضلع خیبر سے پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے چھ کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کا کہنا ہے کہ ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے

خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے

پشاور:خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے،اجلاس میں جوینائیل قانون کے تحت خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے