اپنے اسمارٹ فون کو زلزلہ پیما میں تبدیل کریں

ویسے تو زلزلہ ایسی قدرتی آفت ہے جس کی پیشگوئی قبل از وقت کرنا ممکن نہیں تاہم ایک اسمارٹ فون اپلیکشن زمین کے جھٹکوں کو پکڑنے کا کام ضرور کرسکتی ہے۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی بارکلے نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ایپ جاری کی ہے جو اس کے بقول فون کو زلزلے کو ڈٹیکٹ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے جو آپ کے فون کے موشن سنسرز کو زمین کی تھرتھراہٹ کی علامات کو پکڑنے اور اس کا ڈیٹا دیگر صارفین تک منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ کی مدد سے آپ زلزلہ پیما اسٹیشن نیٹ ورک کا حصہ بن جاتے ہیں اور آپ فون کو آن رکھ کر کسی بھی زلزلے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

مائی شیک قریبی علاقوں میں قبل از وقت انتباہ ارسال کرنے اور کسی محفوظ علاقے تک پہنچنے کے لیے زلزلے کے ممکنہ وقت سے بھی آگاہ کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اسے بہت جلد ایپل کی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی فراہم کردیا جائے گا۔

یہ سسٹم اسی وقت موثر ثابت ہوسکتا ہے جب بڑی تعداد میں افراد اسے استعمال کریں اور یونیورسٹی کے مطابق یہ زندگی بچانے کے لیے اہم ٹول بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صحتمند دل, کے, لیے ناشتہ, ایک آسان, حل ہے

صحتمند دل کے لیے ناشتہ ایک آسان حل ہے

ماہرین نے لکھا کہ ان کی معلومات کے مطابق یہ ناشتہ چھوڑنے اور دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے