شین وارن پر ایک سال کی پابندی عائد

شین وارن پر ایک سال کی پابندی عائد

تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

شین وارن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حدرفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔

شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاؤنڈز جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

گلوبل وارمنگ کا خوف ، آسٹریلوی جوڑوں کا بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

وسیم اکرم کی پہلی ہی گیند پر لیجنڈ کھلاڑی بولڈ

وسیم اکرم کی پہلی ہی گیند پر لیجنڈ کھلاڑی بولڈ

میلبرن: لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوئنگ ڈیلوری سے گلیاں اڑا کر ماضی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے