ملزموں کو سی ٹٰی ڈی کی کارروائی سے قبل اطلاع دینے والا سہولت کار گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کراچی کے درجن بھر افسراور اہلکارتین روز قبل بڑی تباہی سے بچ گئے۔ چھاپہ مار ٹیم کی آمد کی پیشگی اطلاع ملزموں کو موصول ہوگئی تھی، لیکن سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے ملزموں کے سہولت کارکو پکڑ لیا۔

تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنے والا ادارہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا چھاپہ مار ٹیم میں شامل افسران اور اہلکاروں کی آمد کی پیشگی اطلاع دہشت گردوں کو موصول ہوگئی تھی ، لوکیٹر آپریٹر نے بذریعہ ٹیلی فون ملزموں کو اطلاع فراہم کی،جس سے دہشت گرد پہلے سے مورچہ بند ہوگئے تھے،حساس اداروں نے بروقت اطلاع دےکر سی ٹی ڈی کو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچالیا۔

دہشت گردوں کو پیشگی اطلاع دینے والےاسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر عرفان کو حراست میں لےلیا گیا، مزید تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کار آپریٹر عرفان نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے