لیاقت علی چوک پر ایم کیو ایم لندن کے کارکنان اور رینجرز آمنے سامنے

ایم کیو ایم لندن کے کارکنان لیاقت علی خان چوک پر جمع ہوئے اور اپنی جماعت کا جھنڈا لگانا چاہا تو رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد لیاقت علی خان چوک پر ایم کیو ایم لندن کے مزید کارکنان وہاں پہنچ گئے، مشتعل کارکنان نے بانی قائد کے نعرے بھی لگائے جبکہ خواتین کارکنان نے فاتحہ خوانی شروع کردی۔

ڈیوٹی پر موجود رینجرز آفیسرخواتین کارکنان کو سمجھاتے رہے اور مذاکرات کے بعد خواتین کارکنان کو یاد گار شہداء جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ہنگامے کے دوران لیاقت علی خان چوک اوراطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

رینجرزافسرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن خوانی کرنے والی خواتین کی ہم نے حفاظت کی ہے، شر پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی، افراتفری پھیلانے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں پکا قلعہ میں ایم کیوایم لندن کے کارکنوں کے جمع ہونے پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ خواتین کارکنان نے چٹائیاں بچھا کر قرآن خوانی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے