مائع گیس ایل این جی ٹرمینل منصوبوں کے لیے 5 بڑی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت

مائع گیس ایل این جی ٹرمینل منصوبوں کے لیے 5 بڑی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت

اسلام آباد: جن کمپنیوں کو ٹرمینلز پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ایکزون موبل، رائل ڈچ شیل، متسوبیشی اور دیگر شامل ہیں

پرانے ایل این جی ٹرمینل پر کام کرنے والے 2 بڑی کاروباری شخصیات کی گرفتاری کے بعد اٹھایا جانے والا یہ اقدام اس صنعت میں معاملات کو سکون بخشے گا۔
مقامی سطح پر گیس کی پیداوار میں ہونے والی کمی اور صنعتوں میں بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر ایک بڑی ایل این جی مارکیٹ کے طور پر دیکھاجاتا ہے۔
وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے گرفتاریوں کی وجہ سے صنعت پر پڑنے والے اثرات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مفادات خود بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بلند آواز توثیق ہے کہ ہماری پالیسیاں واضح اور شفاف ہیں۔
جن کمپنیوں کو ایل این جی ٹرمینل پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں متسوبیشی کے یونٹ تابیر انرجی، ایکزون کے شراکت دار اینرجاز( پاکستان گیس پورٹ اینڈ کموڈیٹیز ٹریڈر ترافیگورا)، رائل ڈچ شیل کی شراکت دار اینگرو اور ایک پاکستانی کمپنی فاطمہ کی شراکت دار گنور شامل ہیں۔
تابیر انرجی، اینگرو اور اینرجاز نے ایل این جی ٹرمینلز پر اپنے منصوبوں کو اعلان کردیا ہے جو فلوٹنگ اسٹوریج اور ریگیسیفکیشن (ایف ایس آر یوز) جہاز ہیں۔
یہ نئے تعمیر شدہ یا منتقل شدہ ایل این جی ٹینکرز ہیں جو اس درآمد شدہ منصوبے کی فراہمی کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے