عراق کے شہرکربلا میں مسافر بس میں بم دھماکا

عراق کے شہرکربلا میں مسافر بس میں بم دھماکا

بغداد: بس عراق کے شہر کربلا اور الہلا کے درمیان واقع عراقی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکا ہوگی

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، اب تک کم از کم 12 مسافر شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
شہید ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں جو بس میں دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
2017 میں عراق میں داعش کی شکست کے بعد حالیہ عرصے کے دوران عراق میں ہونے والے دھماکوں میں نمایاں کمی آئی ہے البتہ شدت پسند اب بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز کو وقتاً فوقتاً نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

فرانس:سیاستدان کے رویے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے