معاشی ترقی کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہےآئی ایم ایف

معاشی ترقی کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہےآئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا، مشن پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لینے پاکستان آیا تھا، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز ہوا

پاکستان نے چند معاشی اعشاریوں میں مثبت پیش رفت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو کنٹرول کیا جارہا ہے، مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 4 فیصد رہے گی، افراط زرکم ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے کم ہوگا۔
آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ کو مارکیٹ سے جوڑ دیا گیا ہے جس کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی ٹیم اکتوبر کے آخر میں پھر پاکستان آئے گی اور جائزہ لے گی کہ ستمبر کے آخر تک کے اہداف کہاں تک پورے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق جولائی اور اگست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے