لیاقت قائم خانی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو سے ہے

لیاقت قائم خانی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو سے ہے

اسلام آباد: لیاقت قائمخانی کے آبائی علاقے کھپرو میں پرانے واقفان حال اور قریبی خاندانی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ کھپرو اور سندھڑی کے علاقوں میں ان کی مبینہ طور پر 500 ایکڑ سے زائد زرخیز زرعی زمین ہے

کھپرو میں لیاقت قائمخانی کا ایک ایکڑ پر محیط جدید سہولیات سے مزین سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ بنگلے کے علاوہ برائلر مرغی کے کئی فارمز، بھینسوں کے باڑے اور شہر کے وسط میں مارکیٹس بھی ہیں۔
کھپرو میں دو ایکڑ پر محیط جگہ پر شاندار پارک قائم کیا گیا ہے جس میں والد کا عالی شاہ مقبرہ تعمیر کیا گیا ہے، اس پارک نما قبرستان کا ڈیزائن کراچی کے باغ ابن قاسم سے ملتا جلتا بنایا گیا ہے۔
لیاقت قائمخانی کے والد ایک عطائی ڈاکٹر تھے اور ان کے نام پر میرپورخاص میں نجی کالج بھی قائم ہے۔
نیب نے دو روز قبل سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائمخانی کو اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا اور ان کے کراچی میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی اشیاء برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

اسلام آباد: حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے