ای سی پی کے 2 نو تعینات شدہ اراکین سے حلف نہ لیے جانے کا اقدام سپریم کورٹ میں چلینج

ای سی پی کے 2 نو تعینات شدہ اراکین سے حلف نہ لیے جانے کا اقدام سپریم کورٹ میں چلینج

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود امان اللہ کانرائی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پٹیشن دائر کی ہے جس میں سی ای سی سردار محمد رضا کی جانب سے نئے اراکین کا حلف اٹھانے سے انکار پر سوال اٹھائے گئے ہیں

خالد محمود صدیقی اور منیر احمد کاکڑ کو صدر عارف علوی نے 22 اگست کو الیکشن کمیشن کا رکن تعینات کیا تھا۔
چنانچہ ایس سی بی اے کے صدر اور ان کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ (اے او آر) سید رفاقت شاہ نے پٹیشن دائر کرنے کی تصدیق تو کی لیکن دونوں کا یہ کہنا تھا کہ ان کے پاس درخواست کی نقل موجود نہیں۔
اس ضمن میں ایس سی بی اے صدر کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ یو اے ای میں پہلی بین الاقوامی عرب نوجوان ماڈل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھے لہٰذا ان کے پاس پٹیشن کی کوئی کاپی نہیں۔
اے او آر نے کہا کہ میں نے صرف پٹیشن پر دستخط کیے ہیں تا کہ اسے جمع کروایا جاسکے لیکن نقل ان کے پاس بھی موجود نہیں تھی۔
ایس سی بی اے کے سیکریٹری عظمت اللہ چوہدری نے اس پٹیشن سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امان اللہ کانرائی نے بحیثیت سپریم کرٹ بار ایسوسی ایشن صدر نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے