ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا

ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رات گئے لاہور ائیرپورٹ پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو چونیاں واقعے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی

آئی جی پنجاب نے تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب بچوں کے بہیمانہ قتل کا واقعہ رونما ہونے پر سخت برہم ہوگئے اور بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجھے ملزمان کی گرفتاری چاہیے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، باربار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی، غفلت کا نتیجہ ہیں، پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئے، جدید انداز سے تفتیش ہوتی تو ایسے اندوہناک واقعے سے بچا جاسکتا تھا۔
غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا، جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، میں کسی نااہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا، اب کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، صرف معطلیاں کافی نہیں، غفلت اور کوتاہی پر برطرف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالت نے خواجہ برادران کی عائد جرم ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی

عدالت نے خواجہ برادران کی عائد جرم ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی

لاہور:احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے