احمد سایاکیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 قرار

احمد سایاکیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 قرار

کراچی: کمیبرج یونیورسٹی پریس نے رواں برس جنوری میں ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ ماہرینِ تعلیم کے ایک خصوصی پینل نے محنتی استاد کے اعزاز کے لیے پاکستانی استاد احمد سایا سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے

اس پینل میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھی نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔
طلباء نے سب سے زیادہ ووٹ پاکستانی استاد احمد سایا کو دیے جس کے تحت وہ کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 قرار پائے۔
احمد سایا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 4 ہزار نامزدگیاں ہوئیں، اس کے بعد شارٹ لسٹ کرکے 6 اساتذہ کے نام فائنل ہوئے، جن میں سے میرا نام سب سے اوپر تھا۔ کیمبرج ایوارڈ کیلئے مجھے مدعو کیا گیا اور میں نے وہاں پہنچ کر پاکستانی پرچم کو سربلند کیا۔
اپنے اعزاز کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں اور سب کا شکریہ ادا کیا۔
احمد سایا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (اعزاز ملنا) فخریہ لمحہ تھا اور انشاءاللہ پاکستان کا نام بلند رکھوں گا، پہلے سے زیادہ لگن، جذبے اور حوصلے کے ساتھ پاکستان کے لیے روانہ ہوں۔
پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے کیمبرج کو الوداع کہا۔
احمد سایا کراچی میں واقع کورڈوبا اسکول میں اے لیولز پڑھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے

ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے