میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد: اس سے قبل خورشید شاہ کو گزشتہ رات پولی کلینک اسپتال لے جایا گیا، ان کو دل کی دھڑکن اور معدے کی تکلیف کا سامنا ہے

 

اسپتال ذرائع کے مطابق ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل آئے ہیں۔
نیب راولپنڈی کے پاس آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خوشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال میں ایک رات کے لیے داخل کیا گیا تھا۔
پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں خورشید شاہ کی ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل ہیں جبکہ دل کی دھڑکن اور شوگر کی تکلیف کے سبب ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
پولی کلینک کے آفیسر وارڈ میں خورشید شاہ کو اہل خانہ یا کسی شخص سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔
خورشید شاہ کو گزشتہ روز نیب نے بنی گالا سے گرفتار کیا تھا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر کے دو دن میں سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اپنی ڈیکلیئرڈ جائیداد سے ایک انچ بھی اضافی پراپرٹی ان کے پاس نہیں ہے، چیف جسٹس پاکستان سے نیب کی گرفتاریوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

اسلام آباد: حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے