شاہ اردن کا حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کا انوکھا طریقہ

شاہ اردن کا حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کا انوکھا طریقہ

شاہ اردن عبداللہ دوئم کی جانب سے حکومتی اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اردنی اخبار کے مطابق شاہ عبداللہ نے غریب شہری کا روپ دھار کر محکمہ لینڈ اینڈ سروے کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی کارکردی کا قریب سے جائزہ لیا۔

اس دوران شاہ کو پہنچاننے والے یا مشابہہ سمجھنے والے ایک شخص نے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

شاہ عبداللہ کا عوام کے حال احوال اور اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورے کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سال 2009 میں عام شہری کا روپ دھار کر طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔

وہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر عام شہری بن کر ٹیکسیوں میں سفر بھی کرچکے ہیں۔

شاہ عبداللہ کی جانب سے بھیس بدل کر خفیہ دوروں کے ڈر سے حکومتی اداروں میں ہمیشہ سے کھلبلی مچتی رہتی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے نسل پرستانہ فعل پر معذرت کرلی

یہ بھی پڑھیں

شمال ترکی اور امریکا سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے

شمال ترکی اور امریکا سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں ادلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے