براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق جولائی اور اگست کے درمیان کل ایف ڈی آئی کم ہوکر 15 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی دورانیے میں 37 کروڑ 69 لاکھ ڈالر تھی

ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو اگست کے مہینے میں ایف ڈی آئی میں 57.8 فیصد کمی آئی جو اگست 2018 میں 19 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھی تاہم اس مہینے میں صرف 8 کروڑ 34 لاکھ رہی۔
توانائی کے انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کی صورتحال میں واضح بہتری کے باوجود حکومت ملک میں سرمایہ کاری لانے میں ناکام رہی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کی وجہ سے بھی ایف ڈی آئی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے۔
دو ماہ میں کل بیرونی سرمایہ کاری میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال 24 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھی تاہم اس سال 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی
اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ چین سے بہاؤ میں سست روی کی وجہ سے اعداد و شمار میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ بیجنگ سے جولائی اور اگست کے درمیان بہاؤ گزشتہ سال کے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
برطانیہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک قرار پایا جس نے 1 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ متحدہ عرب امارات سے ملک میں 59 لاکھ ڈالر اور ملیشیا سے 54 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آئل اینڈ گیس کی تلاش کا شعبہ توجہ کا مرکز رہا جس میں 2 ماہ کے دوران 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ ٹرانسپورٹ میں 1 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 1 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی بڑی غیر ملکی کمپنی بند ہونے کا خدشہ

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی بڑی غیر ملکی کمپنی بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان آٹوموبیل انڈسٹری سنگین بحران کی لپیٹ میں آ گئی ہے، ملک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے