اشیائے خورو نوش بالخصوص آٹے کی قیمتوں میں ’مصنوعی اضافے‘ پر سخت تشویش

اشیائے خورو نوش بالخصوص آٹے کی قیمتوں میں ’مصنوعی اضافے‘ پر سخت تشویش

اسلام آباد: ای سی سی اجلاس کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی اور آٹے کی برآمدات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ اور صوبوں کو گندم کے ذخیرے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی

آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خوراک و تحقیق کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کو کابینہ کے 2 سینئر اراکین ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیلنج کیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’ہم اپنے آپ کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن عوام کو ان اعداد وشمار سے مطمئن نہیں کرسکتے‘۔
اس نقطہ نظر سے بھی اختلاف کیا کہ بازاروں میں آٹے کی قیمتیں مستحکم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں گندم کے آٹے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے خود 20 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے کا خریدا جبکہ اس پر دکاندار نے کوئی منافع بھی نہیں لیا تھا۔
ر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آٹے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے خورو نوش مثلاً گھی، چینی اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس اضافے کا کوئی جواز نہیں۔
اجلاس میں شیخ رشید احمد نے ہی تجویز پیش کی کہ صوبوں میں موجود گندم کے ذخائر کا جائزہ لیا جائے تا کہ پتا لگ سکے کہ گوداموں میں کتنی مقدار موجود ہے اور ’چوہے کتنی گندم کھاچکے‘۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے متعلق شاہی محل نے رواں برس جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے