وفاق سے حق مانگنے والے شہری حکومت کو حقوق نہیں دے رہے

وفاق سے حق مانگنے والے شہری حکومت کو حقوق نہیں دے رہے

کراچی : خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا امن کراچی کی خوشحالی سے منسلک ہے، کراچی ملک کو چلاتا ہے مگرصوبے کو95 اور ملک کو60 فیصد ریونیو دینے والے شہر کو پانچ فیصد بھی نہیں ملتا

صوبائی حکومت وفاق سے اپنے حقوق تو مانگتی ہے لیکن شہری حکومت کو حقوق نہیں دے رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واحد شہر ہے جہاں کچرا اٹھانے کا اختیار بھی مئیر کراچی کے پاس نہیں ہے، اسی لیے شہر قائد کی بدترین صورتحال کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہیں۔
آئی ٹی سی این نمائش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی بہت بڑی لہر ٹیکنالوجی کے ذریعے آنے والی ہے، پچھلی حکومتوں نے آئی ٹی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کئے تھے مگر کیا کچھ نہیں۔
پاکستان میں آئی ٹی کی انڈسٹری اس وقت کہاں کھڑی ہے ؟پاکستان پڑوسی ممالک سے مقابلہ نہیں کر پارہا لیکن ہم مسئلے کا حل نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

کراچی: عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے