ٹیکس ریٹرن کو آسان بنانے کے لیے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن

ٹیکس ریٹرن کو آسان بنانے کے لیے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن

اسلام آباد:’ٹیکس آسان‘ نامی ایپ 16 ستمبر بروز پیر کو فعال ہوئی جس کا دائرہ کار صرف تنخواہ سے ہونے والی آمدنی تک محدود ہے

ٹیکس دہندگان کو اپنے ٹیکس ریٹرن بغیر کسی پریشانی کے جمع کروانے میں بہت مدد ملے گی۔
بروقت ٹیکس جمع کروانے کے لیے ہم ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ اس ایپلکیشن کا ستعمال کریں اور واجب ادا ٹیکس کی ادائیگی کر کے ملک کو مضبوط بنائیں۔
شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ یہ ایپ ابھی ٹرائل بیسز پر ہے اس کے باوجود ہمیں اس کا حوصلہ افزا ردِ عمل ملا۔
بدھ کے روز تک گوگل کے آفیشل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ میں مذکورہ ایپلیکیشن 20 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے جبکہ ایپل کمپنی کے آئی اوز موبائل اپریٹنگ سسٹم میں 6 ہزار سے زائد مختلف صارفین نے اس ایپلکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا۔
تنخواہوں کا ریٹرن جمع کروانے کے اعداد و شمار کے مطابق اس ایپلکیشن کے ذریعے آن لائن ایک ہزار 753 ریٹرنز ڈرافٹ کیے گئے جبکہ 98 ریٹرنز جمع کروادیے گئے ہیں جو چیئرمین ایف بی آر کے مطابق اس کی کامیابی کا مظہر ہے۔
اس کے علاوہ ایف بی آر نے مختلف اشخاص، تنخواہ دار طبقے اور مختلف اداروں کے سال 2019 کے ٹیکس کے لیے ضروری ترامیم کے بعد ریٹرن کے نئے الیکٹرونک فارم بھی اپ لوڈ کردیے ہیں ۔
ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر ہے۔
دوسری جانب ایک سینئر ٹیکس عہدیدار کے مطابق مذکورہ ایپ محض چند تبدیلیوں کے ساتھ صرف تنخواہ سے حاصل ہونے والی آمدنی کے لیے ہے جبکہ اس میں آمدنی کے نئے اسٹیٹمنٹ دینے کا کوئی آپشن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے متعلق شاہی محل نے رواں برس جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے