پُراسرار ریڈیو اسٹیشن جس کی نشریات 35 سالوں سے جاری

پُراسرار ریڈیو اسٹیشن جس کی نشریات 35 سالوں سے جاری

ماسکو: یہ عمارت جو سینٹ پیٹرزبرگ سے زیادہ دور نہیں، سرد جنگ کے زمانے سے ہی پراسراریت میں لپٹی ہوئی ہے

یہ عمارت MDZhB نامی ریڈیو اسٹیشن کا ہیڈکوارٹر ہے۔ اس ریڈیو کے متعلق آج تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا کہ وہ اسے آپریٹ کرتا ہے۔ پچھلے 35 سالوں سے دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن چلتا رہتا ہے۔ تاہم اس پر چلنے والی ٹیون کافی بھدی اور ایک سی ہے۔
ہر چند سیکنڈ بعد اس میں ایک دوسری آواز شامل ہوجاتی ہے۔ اس ریڈیو پر ہفتے میں ایک یا دو بار ایک مرد یا عورت کی آواز بھی آتی ہے جو روسی زبان میں ایک یا دو لفظ پڑھتے ہیں۔ پوری دنیا میں کوئی بھی شخص 4625 kHz فریکوئنسی سیٹ کرکے اس ریڈیو کو سن سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریڈیو اسٹیشن کی آن لائن فین فالوونگ لاکھوں میں ہے۔ لوگ اسے The Buzzer کے نام سے جانتے ہیں۔ اسی طرح کے دو اور پر اسرار ریڈیو اسٹیشن The Pip اور Squeaky Wheel بھی ہیں۔حیرت انگیز طور پر ان ریڈیو اسٹیشن کے سننے والے بھی اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم وہ کیا سنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

فرانس:سیاستدان کے رویے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے