مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع

مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع

لاہور: مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری شوگر ملز میں میاں شریف،کلثوم نواز، حسین نواز ، مریم نواز سمیت شریف فیملی کے دیگر افراد بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل تھے، مریم نواز 1992 میں چیف ایگزیکٹو رہیں، چوہدری شوگر ملز کیلئے مختلف کمپنیوں سے قرضہ لیا گیا جس کے ریکارڈ کیلئے اسٹیٹ بینک سے رجوع کر رکھا ہے لہٰذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے۔
مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے، 1992 میں تمام جائیدادیں میاں شریف کے نام پر تھیں، 1992 سے 1999 تک میاں شریف نے پراپرٹی بچوں کے نام کردی، مریم نواز کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کرکے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

لاہور:انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ محکمہ پرائمری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے