برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

لندن: وزراء کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روکنےکا وعدہ عدالت میں دائر چیلنج کے بعد کیا گیا تھا

وزیر برائے بین الااقوامی تجارت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی رائل لینڈ فورسز کو4لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ کے ریڈیو اسپیئرز اور ایک ایئرکولر کا لائسنس نادانستہ طور پر جاری کیاگیا تھا۔
برطانیہ کی پارلیمانی کمیٹی برائے اسلحہ کنٹرول کو ارسال کیے گئے ایک خط میں لزٹرس نے کہا کہ اعداد و شمار کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ رینالٹ شیرپا سکاؤئٹ وہیکل کو دیے گئے ائیر کولر کا لائسنس فیصلے کے چند روز بعد دیا گیا بکہ ریڈیو سپیئرز کی 260 اشیا کی برآمد کا لائسنس جولائی میں جاری کیا گیا تھا۔
پارلیمانی کمیٹی کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق اب تک اس قسم کی 180 اشیاء سعودی عرب کو فراہم کی جاچکی ہیں جن کی مالیت 2 لاکھ 61 ہزار 445 پاؤنڈ ہے۔
لزٹرس نے عدالت سے ریڈیو ریڈیو اسپیئرز اور ایئرکول کے لائسنس جاری کرنے پر معافی طلب کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء نے بھی عدالت کو وعدے کی خلاف سے متلق آگاہ کیا ہے ۔
اندرونی انکوائری شروع کی گئی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ مزید کوئی لائسنس عدالتی اور پارلیمانی حکم کے خلاف تو جاری نہیں کیے گئے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مزید کوئی اور خلاف ورزی نہ ہو۔
عدالت میں اسلحے کی تجارت کے خلاف سرگرم گروہ ’Campaigns Against the Arms Trade‘ کی جانب سے دائر کی گئی تھی ’جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خلیجی ریاست کو جنگی سازوسامان کی فروخت کا لائسنس دینا غیر قانونی ہے‘۔
برطانیہ کی پالیسی برائے برآمدات کے مطابق جنگی سازوسامان کے فروخت کا لائسنس اس وقت تک جاری کرنا چاہیے جب تک یہ واضح نہ ہوجائے اس اسلحے کے ذریعے انسانی حقوق کے بین الااقوامی قوانین کی خلاف نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

فرانس:سیاستدان کے رویے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے