لیگ اسپنر یاسرشاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا

آسٹریلیا کی مشکل سیریز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم مشکل میں آگئی، لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے

میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے یاسر شاہ کو دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے، انجری کے بعد یاسر شاہ تین روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان ٹیم آٹھ دسمبر سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کینز میں پریکٹس میچ کھیلے گی ، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث وارم اپ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹرز نے کینز میں منگل کو بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی، باونسی اور تیز وکٹوں پر بیٹنگ میں نکھار لانے کیلئے بیٹسمینوں کو ماربل پرپریکٹس کرائی گئی، بیٹنگ اور بولنگ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس پر بھی سخت توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے