مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس کے باعث ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں 8 افراد داخل کیے گئے

میونسپل کارپوریشن کے عملے کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث ڈینگی لاروا کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں، ایک ملازم نے بتایا کہ سیاسی بنیادیوں پر بھرتیوں کے باعث ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے۔
بہاولپور میں اتوار کے روز ڈینگی مریضوں کے لیے قائم خصوصی وارڈز سے 28 افراد کو طبیعت بہتر ہونے پر چھٹی دے دی گئی۔
ضلع مانسہرہ میں 89 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث محکمہ صحت کے حکام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے آگاہی مہم کا آغاز کرنے پر مجبور ہیں۔
اس ضمن میں ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ افسر ڈاکٹر ناصر شاہ نے بتایا کہ ’شہری علاقوں میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 کیسز دیہی یونین کونسلز میں سامنے آئے
اسپیشل برانچ پنجاب نے صوبے کے 6 اضلاع کو ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ صحت کے حکام نے ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر بروقت اقدامات نہیں کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راوالپنڈی میں مذکورہ بیماری کی روک تھام نہ کیے جانے کے سبب لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی یہ وبا پھوٹ سکتی ہے۔
ڈینگی کے بڑھتے ہوئےکیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا۔
اس مہم کے دوران عوام الناس کو انسداد ڈینگی سے متعلق بھر پور آگاہی دی جائے گی اور اس دوران ڈینگی سے بچاو کے پیغامات والے فلوٹس لاہور کی سٹرکوں پر موجود ہوں گے.

یہ بھی پڑھیں

عدالت نے خواجہ برادران کی عائد جرم ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی

عدالت نے خواجہ برادران کی عائد جرم ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی

لاہور:احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے