کشمیریوں کو صحت کی سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت

کشمیریوں کو صحت کی سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت

بھارت : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بینچ نے مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کے آرٹیکل 370 واپس لینے اور میڈیا پر قدغن لگانے کے خلاف مختلف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے

دوران سماعت وفاق نے عدالت کو بتایا کہ کشمیری اخبار شائع ہورہے ہیں اور حکومت انہیں تمام قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز دور درشن اور دیگر نجی چینلز سمیت ایف ایم ریڈیو بھی ریاست میں چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘مقبوضہ جموں و کشمیر میں پابندیاں لگائے جانے کے بعد سے ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے ان اقدامات کی تفصیلات حلف نامے پر جمع کرانے کا حکم دیا۔
مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے میں مشکلات کی شکایات پر ایک اور درخواست پر بھارتی چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رپورٹ طلب کرلی۔
بھارتی چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ خود مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور صورتحال کو دیکھیں گے۔
سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ غلام نبی آزاد سری نگر، اننتناگ، بارہ مولا اور جموں جا سکتے ہیں اور وہاں عوام سے مل جل سکتے ہیں انہیں ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

فرانس:سیاستدان کے رویے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے