نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے

نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے

یروشلم: وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز وادی اردن میں ہونے والے کابینہ اجلاس نے اردن کے میووت ییریچو میں نو آبادکاریاں منظور کیں

ین الاقوامی قوانین کے تحت تمام آباد کاریاں غیر قانونی ہیں تاہم اسرائیل جنہیں وہ منظور کرچکا ہے اور جنہیں اس نے اب تک منظور نہیں کی ہیں، میں فرق کرتا ہے۔
حالیہ منظوری نیتن یاہو کی اردن کے علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جو مغربی کنارے کا ایک تہائی حصہ ہے۔
‘پارلیمنٹ نے وزیر اعظم میووت یریچو کو تعمیر کرنے کی تحریک منظور کرلی ہے’۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینا نے کابینہ کے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو تمام سیاسی مراحل کی بنیادیں تباہ کرنے سے روکنے کا کہا۔
اسرائیلی نو آبادکاری کی مخالف این جی او، ‘پیس ناؤ’ کا کہنا تھا کہ ‘حکومت فلسطینیوں سے تنازع کے خاتمے کے 2 ریاستی معاہدے کو توڑ رہی ہے’۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے مغربی کنارے کی آبادکاریوں کو علیحدہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
فلسطینیوں کے ہمراہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے بھی وادی اردن کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے نیتن یاہو کے اعلان کی مذمت کی تھی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وادی اردن کو ضم کرنے میں فلسطین کے شہر شامل نہیں ہوں گے تاہم وہ اسرائیلی حدود کے اندر آجائیں گے۔
انتخابات میں نیتن یاہو اور سابق فوجی سربراہ بینی گانٹز اور ان کے بلو اینڈ وائٹ سینٹرسٹ اتحاد کے درمیان کڑا مقابلہ ہے اور دائیں بازو کے قوم پرستوں کے ووٹ اس میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں

فرانس:سیاستدان کے رویے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے