طورخم سرحد آئندہ ہفتے کھولنے کے امکانات

طورخم سرحد آئندہ ہفتے کھولنے کے امکانات

اسلام آباد: ٹرمینل کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تعمیرات کا آغاز افغان صدر اشرف غنی کے جون کے مہینے میں اسلام آباد کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے سرحد پار تجارت میں نرمی کرنے کی درخواست پر ہوا تھا

اتوار کے روز این ایل سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس اہم پیش رفت سے افغانستان کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، اقدام سے برآمدات اور درآمدات کے کاروبار میں اضافہ ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان پیدل سفر کرنے والوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی اور پاک افغان ٹرازٹ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2.6 ارب ڈالر سالانہ کی باہمی تجارت ہوتی ہے۔
این ایل سی نے کسٹمز کے دفتر، نادرا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور فرنٹیئر کورپس سمیت دیگر محکموں کو کارگو اور مسافروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
ٹرمینل کے لیے کنٹینرز اور بیگ اسکینر، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، لائٹنگ اور دیگر سامان نصب کردیا گیا ہے۔
طورخم سرحد سے ٹرمینل سے دو طرفہ مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت میں تبدیلی رونما ہوگی اور سرحد پار دہشت گردی، غیر قانونی تجارت، منشیات کی ٹریفکنگ میں روک تھام میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

اسلام آباد: حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے