کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے

مظفر آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر میرے خون میں شامل ہے

صرف مسلمانوں پر ہی دنیا میں ظلم کیوں ہو رہا ہے؟ جب تک ہم ایک قوم نہیں بنیں گے، دنیا ایسے ہی ظلم کرتی رہے گی۔

شاہد آفریدی نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیر میرے خون میں شامل ہے،آزاد کشمیر کے بڑوں نے  میرے دادا عبد الباقی  پیر آف بھوٹان شریف  کو 1949 میں ’’غازی کشمیر‘‘ کا لقب دیا ہے، میں کشمیر کے ساتھ ہوں ،میں ہر مظلوم کے ساتھ اور ظالم کے خلاف ہوں ،بات کشمیر کی نہیں ہے بات انسانیت کی ہے،دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا  ہم پاکستانی اور ہم مسلمان ان کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائیں گے ،جہاں بھی دنیا میں ظلم ہوتا ہے پاکستانی آواز اٹھاتے ہیں،ہم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جاوید شیخ، ہمایوں سعید، شہزاد رائے اور دیگر فنکار بھی مظفر آباد جلسے میں پہنچے،اس موقع پر گلوکار فاخر اور ساحر علی بگا نے اپنے مشہور نغمے گا کر شرکا کا خوب لہو گرمایا۔ اداکارہ حریم فاروق اور مایا علی خان بھی توجہ نگاہ رہیں۔

جاوید شیخ، ہمایوں سعید اور شہزاد رائے نے بھی مظلوم کشمیریوں کو یکجہتی کا پیغام دیا۔ جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ہر طرف قومی اور آزاد کشمیر کے پرچموں کی بہار رہی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

اسلام آباد: حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے