وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، حکومت سياسی مخالفين کو قيد ميں ڈالنا چاہتی ہے، ملک کو چلانا کوئی کرکٹ ميچ نہيں ہے، کیا اب کراچی کو اسلام آباد ميں بيٹھے لوگ چلائيں گے؟

حيدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک ميں جمہوريت کا سفر زوال کی طرف جارہا ہے، آزادی اظہار پر بھی پابندياں لگائی جارہی ہيں،ملک خطرناک صورتحال سے دو چار ہے،ملک اور نظام چلانا ہے تو بھٹو کے قانون کو ماننا ہوگا،وفاق نے آئين کے برخلاف ہمارے اسپتال چھيننے کی کوشش کی تھی۔

شہيد ذوالفقار علی بھٹو نے معاشی انقلاب برپا کيا

انھوں نے کہا کہ وفاق کی ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے صوبے ديواليہ ہورہے ہيں، شہيد ذوالفقار علی بھٹو نے معاشی انقلاب برپا کيا تھا، پيپلزپارٹی غير جمہوری قوتوں کے سامنے ديوار بنی رہے گی اور وفاق کو بچانے کيلئے خون کی قربانی سے دريغ نہيں کرے

گی۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے،عوام کا خيال رکھے،ظلم کی کوئی حد ہوتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی پر قبضے کی سازش پروفاقی حکومت کو گھر جانا چاہئے اور ايم کيوايم پاکستان کو مستعفی ہوجانا چاہئے، پيپلزپارٹی سرکار کو بے نقاب کررہی ہے اور حکومت چلنے نہيں ديں گے۔

آرٹیکل 141 کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، فروغ نسیم

واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے سندھ میں آرٹيکل 149 کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے، وزيرقانون کے مطابق يہ آرٹيکل کے نفاذ کا درست وقت ہے اور مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں وفاقی وزير قانون فروغ نسيم کا کہنا تھا کہ آرٹيکل 149 کا نفاذ ذاتی رائے ہے اور وہ اس حوالے سے کراچی کميٹی ميں تجويز رکھيں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے