مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اور گگلی کے مؤجد عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر عبدالقادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، ان کے بیٹے سلمان قادر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

 سلمان قادر نے بتایا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا  اور انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سلمان قادر کا کہنا تھا کہ والد نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی، کرکٹ اور کرکٹرز کے لئے آواز اٹھانے والے کی آواز ہمیشہ کے لئے بند ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم کھلاڑی اور انسان سے محروم ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر کی اچانک وفات کا سن کر دکھ ہوا، وہ لیجنڈری کرکٹر اور بہترین انسان تھے، پاکستان کرکٹ میں ان خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر  1977 سے 1990 تک کے اپنے دور کرکٹ میں پاکستان کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے  104 ایک روزہ میچز میں 132 اور 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹیں حاصل کیں، انہیں گگلی کا مؤجد بھی کہا جاتا ہے اور معروف آسٹریلوی اسپنر شین وارن انہیں اپنا استاد مانتے تھے، عبدالقار چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ

ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے