کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن کی پولیس حراست میں موت معمہ بن گئی

کراچی: کراچی میں پولیس کی زیر حراست ایم کیو ایم کارکن وسیم  کی موت کا معاملہ متنازعہ بن گیا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کو بتایا ہے کہ ملزم نے خودکشی کی جبکہ ایم کیو ایم کا موقف کہ اسے ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

کراچی: ایم کیو ایم یوسی 28 اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجہ کی پولیس حراست میں موت ایک معمہ بن گئی ہے۔ وسیم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے بتایا کہ وسیم نے خود کشی کرلی ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ اسے ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ وسیم کو کچھ دن قبل تک پاک کالونی پولیس کی حراست میں تھا اور اسے پولیس حراست کے دوران قتل کیا گیا ہے جس پر ان کی جماعت سخت احتجاج کرتے ہوئے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے