اداکار عابد علی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے

اداکار عابد علی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے

کراچی: اداکار عابد علی طویل عرصے سے علیل تھے، عابد علی کی میت ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی، نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد عاشق بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی

آج عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عابد علی کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، مداح ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
لیجنڈ اداکار عابد علی چند روز قبل جگرے کے عارضے میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں منتقل کیا تھا جہاں ان ک علاج جاری تھا۔
عابد علی کی تین بیٹیاں ہیں جن میں ایمان علی، راہما علی اور مریم علی شامل ہیں، ایمان علی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔
عابد علی نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی پہلی اہلیہ حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔
عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
عابد علی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ہیر مان جا سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی اداکار کیا ہے۔
عابد علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ٹوٹے ہوئے تارے‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے