مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

لاہور: نیب پراسیکیوٹر کے مطابق 1992 میں چوہدری شوگر مل قائم کی گئی، 2008-10 میں ملزمہ چوہدری شوگر مل کی شیئر ہولڈر رہیں جب کہ 2015-16 میں نواز شریف چوہدری شوگر مل کے مرکزی شیئر ہولڈر بن گئے

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب کی جانب سے مریم نواز کے ریمانڈ میں 15 روز توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے، مریم نواز نےگزشتہ سماعت پر سیکرٹری اور سی ایف او کے پاس شیئر منتقلی کی دستاویزات موجود ہونے کا بیان دیا تھا۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا جس میں عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 18 ستمبر کو انہیں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کے نکمے پن کی وجہ سے سندھ کو آٹا بحران کا سامنا کرنا پڑا

سندھ حکومت کے نکمے پن کی وجہ سے سندھ کو آٹا بحران کا سامنا کرنا پڑا

لاہور: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے مشترکہ نیوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے